Darul Ifta Darul Uloom Urdu Magazine Arabic Magazine News
Darululoom Deoband India

 

میری کزن (چچا زاد بہن) کو ایک خواب آیا ہے۔ اس کی تعبیر دریافت کرنا چاہتا ہوں۔ اس نے دیکھاکہ اس کی شادی ہورہی ہے جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ جا رہی ہے تواس کے ہاتھ میں بہت بڑا پودا ہے جو خوب صورت ہے،وہ گھر میں لگانا چاہتی ہے، تو وہ جگہ اسے لگانے کے لیے ٹھیک نہیں لگ رہی ہے۔پھر اس کا بھائی کہتاہے کہ میرے گھر میں لگا دو تو اسے یہ بھی ٹھیک نہیں لگ رہا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے گھر لگائے۔ پھر اس کی والدہ اس کو ایک زمین کا ٹکڑا دکھاتی ہیں وہ زمین بہت اچھی ہے، ادھر اور بھی کئی چیزیں لگی ہوئی ہیں ،ادھر اس نے پودا لگایا تو وہ ٹھیک طرح زمین میں چلا گیا۔ اس کی تعبیر بتادیں۔

20/08/08

میں نے آپ سے ایک خواب کی تعبیر پوچھی تھی۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا روضہ مبارک ہمارے گھر میں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک کے اوپرسرخ رنگ کا کپڑا چڑھا ہوا ہوتا ہے۔ میں آتی ہوں اور روضہ مبارک کے پاس آکر کھڑی ہوکر دعا کرتی ہوں۔ جس کمرہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا روضہ مبارک ہوتا ہے یہاں پر میرے بڑے بھائی جو 32 سال کے ہیں وہ سو رہے ہوتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں مبارک میرے بھائی کے پاؤں کی طرف ہوتے ہیں۔ جب میرا بھائی اٹھتا ہے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کے اندر جاتاہے کہ اس کے اندر ہے کیا، او رمجھے خواب میں ایسا معلوم ہوتاہے کہ یہ کسی چیز کی تلاش میں ہو۔ اس وقت میں نے اپنے بھائی کو چھوٹا بچہ یعنی چار یا پانچ سال کی عمر میں دیکھا۔ جب کہ اس سے پہلے وہ 23 سال کی عمر میں ہی تھا ۔ آخرقبر مبارک کے اندر کچھ نہ ملا تو اس نے بچوں کی طرح چیخنا شروع کردیتا ہے۔ جیسے کوئی چیز گم ہوگئی اور نہ ملی تو بندہ چڑچڑا سا ہوجاتا ہے۔ جب میرا بھائی روضہ مبارک کے اندر ہوتا ہے تو مجھے روضہ مبارک کے اندر سوکھی روٹی اور روئی جیسے کوئی چیز تھی ۔ میری بہن جو کچن میں کام کررہی ہوتی ہے آتی ہے اور بھائی کو کہتی ہے پاگل تو نہیں ہوگئے ہو تم۔ میں دیکھتی ہوں کہ وہ کپڑا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر چڑھا ہوتا ہے اس پر تھوڑا سا خون لگا ہوتا ہے۔ حالانکہ میرے خیال میں آیا کہ وہ کوئی چیز ڈھونڈھنے کی نیت سے گیا نہ کہ کسی کو․․․․ اسی میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ میں بہت پریشان ہوں۔ برائے کرم تعبیر بتائیں۔

20/08/08

علماء کے نزدیک کس طرح کا وسیلہ جائز ہے؟

20/08/08

جب ایک آدمی کے پاس سرمایہ ہو اور کاروبار کے بارے میں اس کو کسی طرح کا تجربہ نہ ہو اوراس سلسلے میں نہ ہی کوئی اس کو مدد دے سکتا ہو۔ تو کیا وہ اپناسرمایہ بینک میں رکھ سکتا ہے ،اور کیا اس کا جو منافع بینک دے گا وہ حلال ہوگا یا حرام؟

20/08/08

عبدالوہاب نجدی کون تھا؟ اس کے بارے میں علمائے دیوبند کیا کہتے ہیں؟ کیا اس نے گستاخیاں کی ہیں؟ اور کیا مولوی اسماعیل دہلوی اس کا پیروکار تھا؟ کیوں کہ ابن ماجہ میں فتنہ نجد کے بارے میں آیا ہے۔ کیا وہ یہی فتنہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجد کے بجائے شام کے لیے دعا کی؟ آپ کیا کہتے ہیں اور تفسیر قرآن آسان زبان اردو میں کس کی ہے جو مختصر بھی ہو اور جامع بھی او رپاکستان میں دستیاب بھی ہو؟

20/08/08

کیا اسلام اورل سیکس اور پیچھے کے راستہ سے جماع کرنے کی اجازت دیتا ہے؟ کیا یہ حرام ہے اور ایسا کرنے کے بعد نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔

20/08/08

(مولانا) قاسم نانوتوی صاحب کا مزار کہاں پر ہے اور ان کے مزار پر جو کرامت کے واقعات ہوئے ہیں اس میں سے آپ کچھ یا ایک دو واقعات مجھے بتائیں۔

20/08/08

میں پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت کرنا چاہتاہوں۔ برائے مہربانی مجھے کوئی طریقہ بتائیں۔

20/08/08

فتوی آئی ڈی: 6088 [فتوی: 645=682/ل] کا جوا ب مجھے ملا۔ لیکن یہ ہمارے اوپر منطبق نہیں ہورہا ہے، کیوں کہ ہم امریکہ میں رہتے ہیں۔ یہاں کوئی شرعی کورٹ نہیں ہے ۔ مجھے بتائیں کہ اللہ کی وہ حدود کیا ہیں اور وہ کون کون سی صورتیں ہیں جس میں عورت خلع حاصل کرسکتی ہے؟ میں نے آپ سے ہر چیز بتادی، لڑکی بھی اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ہے اورہم بھی خاندان والے اس کو اس کے ساتھ نہیں رہنے دینا چاہتے ہیں۔ کیوں کہ ہم اس کے اوپر بھروسہ نہیں کرتے ہیں۔ جناب بہت مہربانی ہوگی اگر آپ تفصیل سے جواب دے دیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ بہت نازک مسئلہ ہے لیکن ہمارے پاس اور کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

20/08/08

میں گاؤں کا رہنے والا ہوں۔ ہمارے یہاں کچھ عورتیں ہوتی ہیں جو کہ مکمل طور پردہ نہیں کرسکتی ہیں کیوں کہ اس میں کچھ پریشانی ہے جیسے دور دراز علاقہ سے پانی لانا اوردوسرے کام جیسے بھینسوں کی دیکھ بھال کرنا وغیرہ۔ کیا ان عورتوں کے لیے اسلام میں کوئی خاص رعایت ہے؟

20/08/08

مجھے یہ بتایا گیا تھا کہ امام احمد بن حنبل رحمة اللہ علیہ کی سوانح عمری میں یہ لکھا ہے کہ ان کی بیوی نے اپنے لڑکوں کے کان چھدوادئے تھے۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا لڑکوں کے کان چھدوانے کی اجازت ہے؟ (۲) اگر نہیں ہے، تو پھر اس کی کیا وجہ تھی اور کیا حدیث میں اس بارے میں کوئی ممانعت ہے؟ (۳) کیا لڑکوں اور مردوں کے لیے اپنے ہاتھوں میں چین پہننے کی اجازت ہے جو کہ کنگن جیسے ہوتے ہیں؟ اور کیا گلے میں زنجیر پہننے کی اجازت ہے جس میں تعویذ کا ایک لاکٹ ہوتا ہے؟ اگر اجازت نہیں ہے، تو اس کی وجہ بتائیں کیوں کہ اس ملک (برطانیہ)میں مرد اورعورت دونوں یہ چیزیں پہنتے ہیں اور مردوں کے لیے علیحدہ ڈیزائن بنائی جاتی ہے، تاکہ آپ یہ نہ کہہ سکیں کہ یہ عورتوں کی نقل ہے اس وجہ سیجائز نہیں ہے۔ اگریہ جائز نہیں ہے تو برائے کرم اوپر مذکور سوال کی بہترین وجہ بتادیں۔

20/08/08

ہم یہاں آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی لوگ ہیں۔ یہاں مرغی کے ذبیحہ کے بارے میں علماء کی رائے مختلف ہیں۔ کچھ کاکہنا ہے کہ صرف ہاتھ سے ذبح کی ہوئی مرغی صحیح ذبیحہ ہے۔ لیکن مسلم قصاب کی دکان پرغیر حلال مرغی جو مشین سے ذبح ہوئی ہوتی ہے وہ بھی دستیاب ہوتی ہے۔ اصل سلاٹر ہاؤس بھی مسلمان ہی چلاتے ہیں اور قصاب بھی مسلمان ہی ہیں۔ اور یہ سرٹیفکٹ ہوتا ہے کہ اسلامی طریقہ پر حلال شدہ ہے۔ تو کیا صرف ہاتھ کا ذبیحہ ہی صحیح ہے یا اسلامی کاؤنسل کے ذریعہ تسلیم شدہ مشینی ذبیحہ بھی ٹھیک ہے؟

20/08/08

جب میرا نکاح ہوا تو میں نے نذر مانی تھی کہ میں ساری زندگی ہر نماز کے ساتھ دو نفل شکرانہ کی ادا کروں گی، کیوں کہ جہاں میں چاہتی تھی وہی میری شادی ہوئی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسی نذر ماننا صحیح ہے یا نہیں؟ اور کیا ہر نماز کے ساتھ مجھے نفل ادا کرنی پڑے گی، جب کہ عصر اور فجر کی نماز کے ساتھ نفل نمازپڑھنا منع ہے۔ اور کیا میں رات کی نماز کے ساتھ پورے دن کی نفل جو شکرانہ کی مانی ہے پڑھ سکتی ہوں یا ہر نماز کے ساتھ پڑھنی ہوگی؟ برائے مہربانی ضرور تفصیل سے جواب دیجئے گا۔ دعا میں یاد رکھیے گا۔

20/08/08

مجھے بتائیں کہ کیا جس آیات اورحدیث کو چاروں امام میں سے کسی نے نہیں لیا ہو تووہ قابل عمل ہے یا نہیں؟ (۲) میں جاننا چاہتا ہوں کہ 1200ہجری سے پہلے کی تفسیر کی کتاب کون کون سی ہے؟ ان کے مصنف اور تاریخ کے ساتھ مجھے بتائیں مہربانی ہوگی؟ (۳) سب سے پہلے اردو تفسیر نیز ترجمہ قرآن کے بارے میں بتائیں ،اس کے مصنف اور تاریخ کے ساتھ؟ (۴) مجھے کوئی ایسی کتاب کا نام بتائیں جس سے تقلید امام اچھی طرح سمجھ میں آجائے؟ (۵) کوئی کتاب کا نام بتائیں جس میں بریلوی کے تمام سوالات، اشکالات اور اعتراضات کاجواب ہو۔ جلد سے جلد جواب دیں مہربانی ہوگی۔

20/08/08

حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نور یا بشر کے بارے میں علمائے دیوبند کا کیا عقیدہ ہے؟ اور کیا حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش نور سے ہے یا مٹی سے؟ برائے مہربانی مفصل جواب تحریر فرمائیں۔

20/08/08
 
 
 
 
 
Use of this website signifies your agreement to the Terms of Use