حضرت مجھے یہ بتائیں کہ غیر محرم کو سلام کرنا اور سلام کا جواب دینا کا اسلام میں کیا حکم ہے کیوں کہ میں نوکری کرتا ہوں اور یہاں پر کسی نہ کسی کام سے غیر محرم سے بات کرنا پڑتی ہے اور ابتدا سلام سے ہی ہوتی ہے اب اس صورت میں کیا کیا جائے؟ اور اس کے ساتھ ساتھ غیر مسلم کو سلام کرنے اور سلام کا جواب دینے کا طریقہ بھی بتادیں؟ اللہ تعالی آپ حضرات کو دنیا اور آخرت میں اس کا اجر عظیم عطا کرے (آمین)۔