میں مدرسہ میں پڑھتی ہوں۔ مدرسہ کی معلمات میں آپس میں محبت نہیں اور ایک دوسرے سے بدگمان ہیں۔ ایک بولتی ہے دوسری اس کی بات کاٹ دیتی ہے، تنقید کرتی ہیں۔ میں بہت پریشان ہوں۔ اکثر گھروں میں بھی اختلاف دیکھنے کو آتے ہیں۔ رشتہ داروں غرض کہ ہمارے پورے ملک (پاکستان) میں انتشار پھیلا ہوا ہے․․․․․․حالات کیسے بدلیں گے اور تمام مسلمانوں میں ایک دوسرے کے لیے محبتیں کیسے پیدا ہوں گیں اور اختلافات کیسے ختم ہوں گے؟ قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی کردیجئے۔